صدر مملکت آصف علی زرداری کو کورنا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔
صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق آصف علی زرداری روبصحت ہیں انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے،کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر آصف زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ۔ ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے ۔ یاد رہے کہ صدرزرداری کوعیدالفطر کی رات نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔