خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے۔
ہری پورکے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کےسبب متعدد فیڈرٹرپ کرگئے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
جڑانوالہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب اور شرقپور میں بھی برسات، جڑواں شہروں میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہورکے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کی چھٹی ہوگئی۔ مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے۔
گلبرگ، تاجپورہ، شادباغ، مال روڈ اوردیگرعلاقے شامل ہیں۔ بارش کے باعث ایک ہفتے سے پڑنے والی گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہرکیا ہے۔
میرپور آزاد کشمیر اور گرد و نواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کےباعث گرمی کی شدت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ بارش شروع ہوتے ہی کئی سیکٹرز کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔