بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر سلیم اختر 82 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال نے فلم پروڈیوسر سلیم اختر کی موت کی تصدیق کردی تاہم ان کی اچانک موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
رپورٹ کے مطابق سلیم اختر نے پسماندگان میں اہلیہ شمع اختر اور بیٹا صمد اختر چھوڑے ہیں۔
سلیم اختر نے رانی مکھرجی اور تمنا بھاٹیہ کو بالی ووڈ میں متعارف کروایا جبکہ کئی مشہور فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔
ان کی مشہور فلموں میں قیامت (1983ء) پھول اور انگار (1993ء) بازی (1995ء) راجہ کی آئے گی بارات (1997ء) اور بادل (2000ء) سمیت دیگر شامل ہیں۔