دبئی میں سونے کی قیمتیں 2,000 ڈالر فی اونس سے نیچے گر گئیں۔
متحدہ عرب امارات میں آج کاروباری دن کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کے نرخ فی گرام آدھے درہم تک گر گئے۔
دبئی میں 24 قیراط میں فی گرام سونے کی قیمت 242.0 درہم پر گزشتہ روز بند ہوئی تھی ،اب کاروبار کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے،22 قیراط سونے کے نرخ کم ہوکر 223.5 درہم،21 قیراط کی قیمت216.5 جبکہ 18 قیراط کی قیمت 185.5 درہم پر ٹریڈ کررہی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1ہزار994 ڈالر فی اونس سے نیچے گر گئیں ہیں