راولپنڈی میں غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کیئے جانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ سامنے آ یاہے ، مقتول لڑکے حیدر کے قریبی عزیز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
دہرے قتل کا واقعہ تھانہ دھمیال کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت حیدر اور کنول عرف لائبہ کے نام سے کی گئی۔ مقتول لڑکا کلرسیداں کا رہائشی تھا ۔ مقتول لڑکے حیدر کے قریبی عزیز کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مقتول حیدر کے ساتھ کنول کا رشتہ مانگنے ماموں کے گھر پنڈ دادو گیا۔ لڑکی کے بھائی عبدالوہاب نے گالیاں دے کر ہمیں کمرے میں بند کردیا۔ رات تین بجے ملزم نے واپس آکر حیدر علی اور کنول کو گولیاں ماردیں۔ فائرنگ کے بعد ملزم عبدالوہاب موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔ جبکہ سی پی او راولپنڈی نے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔