پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 55 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 283 روپے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا،جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔
ای کیپ کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد امریکی ڈالر 282 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں 4 دن بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تھی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 50 پیسے پرآگیا،جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی 280 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کرتی رہی تھی۔