وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتوں کو ختم کر دیا، پانچوں نیب کورٹس کو دیگر شعبوں کی خصوصی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتوں کو ختم کرکے دیگر شعبوں کی خصوصی عدالتوں میں تبدیل کردیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور کی 2 احتساب عدالتیں کسٹمز کی خصوصی عدالتوں میں تبدیل کردی گئیں، 2 احتساب عدالتوں کو انٹلیکچول پراپرٹی ٹریبونل میں بدل دیا گیا، جبکہ ایک احتساب عدالت کو اسپیشل کورٹ سینٹرل کا درجہ دیا گیا ہے۔