برطانوی آٹو موبائل کمپنی جیگوار نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ کے بعد امریکا کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی۔
برطانوی آٹو موبائل کمپنی جیگوار لینڈ روور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر جوابی اقدام اٹھاتے ہوئے امریکا کو گاڑیوں کی ترسیل روک دی۔
جیگوار کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کو گاڑیوں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ ٹیرف عائد کرنے کے باعث کیا، شراکت داروں کے ساتھ نئی تجارتی شرائط پر بات چیت کررہے ہیں، کینیڈا میں اپنا پلانٹ بند کرنے کے حوالے سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔
کمپنی حکام نے مزید کہا ہے کہ جیگوار لینڈ روور امریکا میں لگژری گاڑیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔