آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف ٹیم چند دنوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد آئندہ ٹیکس، ریونیو اقدامات اور اخراجات پر کنٹرول سے متعلق بات چیت کرے گا جبکہ ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا، بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔ آئی ایم ایف وفد حکومت کے ساتھ گورننس کے معاملے پر تکنیکی معاونت کے فالو اپ مذاکرات کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف وفد گورننس پر تکنیکی معاونت کے فالو اپ مذاکرات کرے گا، ابھی تک بجٹ سے متعلق کسی ملاقات کا منصوبہ نہیں بنایا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ پلے ہی طے پا چکا، آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی، پاکستان کو 28 ماہ کے 1.3ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کی پہلی قسط بھی ملے گی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس مئی میں متوقع ہے۔