مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نماز جنازہ تلمبہ میں ادا کردی گئی،مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے کی جنازہ خود پڑھائی۔
نمازجنازہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جنازے سے قبل مولانا طارق جمیل نے لوگوں سے مختصر خطاب کیا۔ نماز جنازہ کے بعد عاصم جمیل کی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :۔مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل فائرنگ سے جاں بحق
دوسری جانب مولانا طارق جمیل سے بیٹے کے انتقال پر لوگوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر ) پرنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک پیغام میں کہا کہ مولانا طارق جمیل کےصاحبزادے کی ناگہانی وفات انتہائی اندوہ ناک ہے،اللہ کبھی کسی کو اولاد کی موت کا دکھ نہ دکھائے۔
انوارالحق کاکڑنے کہا کہ دعا ہے کہ اللہ رب العزت عاصم جمیل مرحوم کی مغفرت فرمائے،اللہ مولانا طارق جمیل کےلواحقین کوصبرعظیم عطا فرمائے۔
خیال رہے کہ معروف اسکالر مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل تلمبہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔