لاہور میں ماہ صیام کے آخری عشرے میں ون وہیلرز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق رواں سال مختلف کارروائیوں میں پانچ سو بیالیس ون وہیلرز گرفتار کرکےچارسو ساٹھ مقدمات درج کیےجاچکےہیں،ماہ رمضان کے آخری عشرے اورچاند رات پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔
ون وہیلرزکی گرفتاری کے لیےاسپیشل یونٹ تشکیل دیدیا گیا ہے،تیزرفتاری اور کرتب دکھانے والےمنچلوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا،جبکہ موٹر سائیکل کو ویلنگ کے لیے تیار کرنے والے مکینکس کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔