صحافی وحید مراد کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کردی گئی۔ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے کر انہیں جوڈیشل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
سائبرکرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار صحافی وحید مراد کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت کے سامنے پیش ہوئیں اورجسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی،موقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ کی جانب سےجسمانی ریمانڈ دیا جانا قانونی طورپردرست نہیں،عدالت کی جانب سے اپیل قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔
عدالت نےکہا کہ مجسٹریٹ آرڈر کےخلاف آپ کو ہائیکورٹ جانا چاہیے،ایمان مزاری نےکہا کہ ایسی نظیریں موجود ہیں کہ سیشن کورٹ میں ہی اپیل ہوگی،عدالت نے ایف آئی اے کو کل صبح کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔