انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 283 روپےکا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا،ہنڈریڈانڈیکس200سےزائدپوائنٹس بڑھ کر51ہزار156پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ دو ہفتے سے دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی 20 اکتوبر کو 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو گزشتہ روز 280.57 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو