سپریم کورٹ کے آئندہ ہفتہ 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹ جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے 4 بینچز تشکیل دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جس کا جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب حصہ ہیں ، دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کریں گے جس میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد خان بینچ میں شامل ہیں ۔
تیسرے بینچ کے سربراہ جسٹس نعیم اختر افغان ہیں، بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم شامل ہیں ۔ جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی میں کریں گے ، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے تین بینچ تشکیل دیئے گئے ہیں ، پہلے بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں ، دوسرا بینچ جسٹس امین الدین اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہے ۔تیسرے بینچ میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیسز کی سماعتوں کیلئے بھی 3 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ، پہلے بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہر رضوی ، دوسرے بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عقیل احمد عباسی شامل ہیں ۔ تیسرا بینچ جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل ہے ۔
سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کیلئے ایک بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں ۔