پنجاب حکومت نےکو آپریٹوسوسائٹیز ڈسولوشن ایکٹ 1993منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،پنجاب اسمبلی میں کوآپریٹوسوسائٹیزایکٹ 2025 پیش کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کےفیصلے کےبعدحکومت نے پی سی بی ایل کو تحلیل کرنےکابل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا،مسودےکی منظوری پرپنجاب حکومت 3 سے 6 ماہ میں متاثرہ ڈپازیٹرز کےکلیم حل کرےگی،عدالتی کیسز کے باعث پی سی بی ایل کی قیمتی جائیدادیں استعمال میں نہیں لائی جاسکیں،لاہورمیں لیکوڈیشن ٹریبیونل کا قیام عمل میں لایا جائےگا۔
لیکوڈیشن ٹریبیونل کوسول کورٹ کےبرابر اختیارات حاصل ہونگے،لیکوڈیشن سے متعلق تمام کیسز120 دن میں نمٹانے ہونگے،لیکوڈیشن ٹریبیونل دوسالہ ناقابل توسیع مدت کے لیےکام کرےگا،کمیٹی کی تشکیل میں نوٹیفائیڈ لیکوڈیشن افسران شامل ہونگے،کمیٹی کےچیئرپرسن کومکمل انتظامی اختیارات حاصل ہونگے۔
مسودے کےمطابق لیکوڈیشن ٹریبیونل کا اجلاس لاہور یا کسی بھی ضلع میں منعقد ہوسکتاہے،لیکوڈیشن کمیٹی کےاجلاس میں اکثریتی ووٹ سے فیصلے ہوں گے۔