پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ اور مراعات میں کم کردی۔
نئےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو تنخواہ و مراعات کی مد میں 32 لاکھ کی بجائے 11 لاکھ 90 ہزار ملیں گے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تنخواہ12لاکھ سے واپس 3 لاکھ روپےماہانہ کردی گئی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا الاؤنس بھی 16 لاکھ سے7 لاکھ روپے کردیا گیا۔ ہائوس رینٹ بھی تین لاکھ کی بجائے ڈیڑھ لاکھ روپے کردیا گیا۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کیلئے یوٹیلیٹی بل کی رقم بھی ایک لاکھ سے کم کرکے40 ہزارکردی گئی، ماہانہ 800لیٹر پٹرول، 2گاڑیوں، موبائل کا10ہزار روپے بل اوربزنس کلاس بھی ختم کردی گئی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی فائیو سٹار ہوٹل میں قیام،8 ہزارڈیلی الاؤنس، گھر اور دفترکے ٹیلی فون کے بل کی سہولت بھی ختم کردی گئی۔