انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد نے چھبیس نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کر دی۔
ڈیوٹی جج طاہرعباس سپرا نےبشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں پانچ مئی تک توسیع کرتے ہوئے ریمارکس دیئےکہ میں آج ہی تفتیشی کو ہدایت کروں گاکہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں،راجا بشارت کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورجج نےہدایت کی کہ کیس کی اگلی سماعت سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں۔
عدالت نےسابق وزیراعظم آزادکشمیرعبدالقیوم نیازی،شعیب شاہین،علی بخاری،نادیہ خٹک کی ضمانت میں بھی توسیع کردی، جبکہ زرتاج گل کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کرتے ہوئےحکم دیا کہ انہیں پانچ مئی تک گرفتار نہ کیا جائے۔
پیشی کےبعدمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےزرتاج گل نےکہا تحریک انصاف کو دہشت گردبناکرپیش کرنے سے معاملات حل نہیں ہوں گے،جعفرایکسپریس حادثےکو لےکرتحریک انصاف کارکنان کےگھروں پر ریڈ ہو رہے ہیں،ہمارے لوگوں کو ٹویٹ اور ریٹویٹس کرنے پر اٹھایا جا رہا ہے ۔