بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید تین افغان دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل دو افغان دہشتگردوں کی پہلے سے شناخت ہو چکی ہے ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے ہے، ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران المعروف اظہر کے نام سے ہوئی، عبد الرازق افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالا گو بازار کا رہائشی تھا۔
حملے میں افغان دہشت گرد انصاراللہ المعروف طیب بھی مارا گیا، خودکش حملہ آور انصار اللہ کا کا تعلق میدان سحر و ردگ سے تھا، حملے میں ملوث پانچواں دہشتگرد عتیق اللہ بھی افغان شہری نکلا، ہلاک دہشت گرد عتیق اللہ صافی کابل پل چرخی کا رہائشی تھا،
عتیق اللہ صافی نےعسکری تربیت جیش فرسان محمد کےتربیت کاروں کی زیرنگرانی حاصل کی تھی، ہلاک دہشتگرد کی تربیت کے دوران لی گئی تصویر بھی سامنےآئی ہے، حملے کےبعد کابل کی ایک مسجد میں عتیق اللہ کیلئے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کےقریبی رشتہ داروں میں بھائی فرزاد،عاشق اور شفیق صافی شامل ہیں، دہشت گرد حملہ کالعدم تنظیم گل بہادر گروپ کی جانب سے کیا گیا تھا، سیکیورٹی ادارے بنوں کیٹ حملےکی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔