مولانا حامد الحق حقانی شہید کے بیٹے مولانا عبدالحق ثانی کو جمعیت علمائے اسلام ( س ) کا مرکزی امیر مقرر کردیا گیا۔
اتوار کو جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقد ہوا جس میں مولانا حامد الحق حقانی شہید کے بعد اتفاق رائے سے ان کے فرزند مولانا عبدالحق ثانی کو مرکزی امیر مقرر کردیا گیا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں مرکزی باہمی مشاورت سے مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کو سرپرست اعلیٰ اور مولانا خزیمہ سمیع کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات نامزد کیا گیا۔
اجلاس میں مولانا حامد الحق حقانی شہید کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔