ملک کے چودہ اضلاع میں سے بارہ اضلاع کےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،گزشتہ ماہ لئے گئے ماحولیاتی نمونوں کی رپورٹ جاری کردی۔
مثبت نمونوں میں پنجاب کےاضلاع لاہور،ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان اورقصور شامل ہیں،بلوچستان کےڈیرہ بگٹی،لسبیلہ،کوئٹہ اور سبی کےنمونوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے،خیبرپختونخوا کےجنوبی وزیرستان،چارسدہ اور صوابی میں بھی وائرس پایا گیا۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ڈی آئی خان،شمالی اورلوئرجنوبی وزیرستان کےنمونوں کی رپورٹ منفی آئی،ماحولیاتی نگرانی کی سائٹس 65 سے بڑھا کر 127 کردی ہیں۔