سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ کے موجودہ حالات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کافی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ " ہماری کرکٹ کافی دیر سے آئی سی یو میں ہے ، ہم کپتان تیزی سے بدلتے ہیں، جبکہ سرجری کھلاڑیوں کی ہو رہی ہے اور مینجمنٹ خود کو بچا رہی ہے۔"
شاہد آفریدی نے کوچز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "کوچز اپنی نوکری بچانے کے لیے کھلاڑیوں پر الزام لگاتے ہیں۔"
چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کسی نمائندے کو مدعو نہ کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے سابق کپتان نے کہا، "یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ میرٹ پر فیصلے کب ہوں گے، ورنہ معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔"
شاداب خان کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "شاداب نے ڈومیسٹک میں کون سی پرفارمنس دی ہے؟"
انہوں نے مزید کہا کہ "کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی کیسے ہوتی ہے، کسی کو معلوم نہیں۔"