بھارت کی معروف کاروباری شخصیت مکیش امبانی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی میں کہا گیا ہےکہ اگر وہ اس کا مطالبہ ماننے میں ناکام رہے تو انہیں گولی مار دی جائے گی۔نہ معلوم شخص نے مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے 20 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔
ای میل موصول ہونے کے بعدمکیش امبانی کے سیکورٹی انچارج کی شکایت پر ممبئی پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔