اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جبکہ مجموعی ذخائر میں 5 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی کمی آئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 25 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے کل مائع زرمبادلہ کے ذخائر 15.87 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر گھٹ کر 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔