لیسکو انتظامیہ نے اوور بلنگ اور کرپشن کے الزام میں متعدد افسران کو سزائیں سنا دیں۔
لیسکو حکام کے مطابق ایکسیئن فیروز والا سعادت صدیق کی تنزلی کر کے انہیں ایک سال کے لیے ایس ڈی او بنا دیا گیا ہے ۔
ایس ڈی او منڈی عثمان والا حافظ طیب ذاکر کو قصور وار ثابت ہونے پر ملازمت سے نکالنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔
ایس ڈی او مصطفی آباد للیانی سلمان سیموئیل اور ایس ڈی او محمد عثمان کو بھی ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔