نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سعودی عرب پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دورہ سعودی عرب کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے ہیں جہاں وہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار دورہ کے دوران او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس کل جدہ میں منعقد ہوگا جس میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا معاملہ زیربحث آئے گا۔
اجلاس میں غزہ کے لوگوں کو اپنے آبائی گھروں سے بے دخل کرنے کی تجاویز کے خلاف حکمت عملی مرتب ہو گی۔