پاکستان میں سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی۔
جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3000 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار روپے پر آگیا جبکہ 10 گرام سونے کے ریٹ 2571 روپے کم ہوکر260630 روپے پر آگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 28 ڈالر کی کمی سے 2893 ڈالر رہے۔