خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے سیاحت کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پاکستان کی سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کررہا ہے، ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں معاون سیاحت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شمار ہوتا ہے۔
جرمنی میں 4 سے 6 مارچ تک دنیا کے سب سے بڑے سفری تجارتی شو " آئی ٹی بی برلن 2025" کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ٹی بی برلن 2025 میں پاکستان کی شرکت، سیاحت کے شعبے کو اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔
تجارتی شو میں جدید رحجانات کی نمائش، ماحولیات کی پائیداری پر مبنی اور سماجی طور پر ذمہ دار سیاحت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر نے برلن میں "پاکستان پویلین" کا افتتاح کیا، گرین ٹورازم کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر سمیت پاکستانی سیاحت کی صنعت کے اہم اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے۔
پاکستانی پویلین میں روایتی کھانے، موسیقی اور دستکاری کا شاندار مظاہرہ، ملک کی دلکش قدرتی خوبصورتی، وسیع ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاسی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گرین ٹورازم کمپنی کے زیر قیادت پاکستان نے عالمی سطح پر سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔