پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم رہے۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اماراتی درہم 76.22 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ایک ہزار پاکستانی روپے میں 13.11 درہم ملیں گے۔
یو اے ای کے مقابلے میں بھارتی روپیہ اور بنگلہ دیشی ٹکا مستحکم ہیں، بھارتی کرنسی میں اماراتی درہم 22.55 روپے جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں 29.95 ٹکے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج 48 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو