حکومت پنجاب نے لاہور کے’’ لہور لہور اے فیسٹیول ‘‘سے میوزیکل کنسرٹ منسوخ کردیئے ۔
باخبر ذرائع کے مطابق سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے کنسرٹ منسوخ کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ، میوزیکل کنسرٹ میں حدیقہ کیانی، حمیرا ارشد، ساحرعلی بگا، عارف لوہار نے پرفارم کرنا تھا۔
الحمرا کلچرل کمپلیکس کی بجائے الحمرا آرٹ سینٹر میں فیسٹیول کا انعقاد ہو گا ،فیسٹیول میں آرٹ نمائش، صوفی پروگرامز، ڈرامے، منی میراتھن سمیت دیگر پروگرامز ہوں گے، جبکہ جیلانی پارک میں بھی فیسٹیول کے پروگرامز ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کل فیسٹیول کا افتتاح کریں گے،فیسٹیول اٹھائیس اکتوبر سے بارہ نومبر تک جاری رہے گا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو