پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس گرگیا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک لاکھ13ہزارپوائنٹس کی حد برقرارنہ رکھ سکی۔ ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس گرکر ایک لاکھ 12 ہزار 250 پوائنٹس پر آگیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مارکیٹ کو آئی ایم ایف کے معاشی جائزے،10مارچ کو شرح سود کے اعلان کا انتظار ہے۔