سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، وہ اسلام آباد سے چین جارہے تھے۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ آج صبح اسلام آباد سے چائنہ ایئر لائن کی پرواز سے چین جارہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے امیگریشن نے روکا، شاہد خاقان عباسی ایئر پورٹ سے واپس گھر روانہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔