پاکستان میں ایک اور کار ساز کمپنی نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کے بعد اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کی ہے۔
ٹیوٹا کرولا،ہنڈا اٹلس اور ایم جی موٹرز کے بعد ہول ایچ 6 جوکہ پاکستان میں ایس یو وی ایس کے نام سے جانی جاتی ہے ، انہوں نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
کپمنی نے پاکستان میں اپنے ماڈل ایس یو وی ایس کی قیمتوں میں 4 لاکھ روپے تک کی کمی کردی ہےجو ہول ایچ 6 اور جولیون کے نام سے جانی جاتی ہے۔
امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے بعد کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ کپمنی نے گزشتہ کئی ماہ میں متعدد بار قیمتوں میں اضافہ کیا تھا،جس کے مقابلے میں موجودہ معمولی کمی ہے۔
کپمنی کی جانب سے قیمتوں میں تبدیلی کی فہرست نیچے کالم میں درج ہے۔
Models | OLD Prices | NewPrices | Diffrence |
H6 1.5T | 9,499,000 | 9,099,000 | 400,000 |
H6 2.0T | 10,849,000 | 10,449,000 | 400,000 |
H6 HEV | 12,149,000 | 11,749,000 | 400,000 |
JOLION | 8,299,000 | 7,949,000 | 350,000 |