عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں جن کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ نے الیکٹریکل وہیکل پرزہ جات کی مقامی فروخت پرسیلز ٹیکس میں رعایت کی مخالفت کرتے ہوئے تجویز دی ہے کہ نئی الیکٹریکل وہیکل پالیسی میں ٹیکس کی شرح معمول کے مطابق ہونی چاہیے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات میں آئی ایم ایف نے الیکٹریکل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی رعایت پر اعتراض اٹھایا اور مطالبہ کیا کہ خام مال پر بھی سیلز ٹیکس کی رعایت نہ دی جائے اور لوکل سپلائی اور پرزوں کی فروخت پر بھی سیلز ٹیکس میں چھوٹ نہ دی جائے۔
وزارت صنعت وپیداوار نے الیکٹریکل وہیکل کی مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز دی تھی۔