کاروباری ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں چار دن بعد ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
اوپن مارکیٹ ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 50 پیسے پرآگیا،جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر گزشتہ روز کی سطح پر برقرار ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی 280 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کررہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔کاروباری دن کے آغاز پر ہی 100انڈیکس 42پوائنٹس بڑھ کر51 ہزار226 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔