خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے دخائر دریافت ہوگئے۔
ترجمان ماری انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ان ذخائر سے ابتدائی طور پر 1 کروڑ 29 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس دریافت سے ابتدائی طور پر یومیہ 20 بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔
ماری انرجیز نے وزارت پیٹرولیم اوراسٹاک ایکس چینج کوآگاہ کردیا، گیس اورتیل کی دریافت خیبرپختونخواہ بلاک اسپین وام ون سےہوئی ہے۔
ماڑی انرجیز کا کہنا ہے کہ نئی دریافت ملک کے ہائیڈرو کاربن وسائل کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی،کمپنی نئے ہائیڈروکاربن وسائل کی مزید تلاش اور دریافت کے لیے پرعزم ہے