آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی گئی۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنا تھی،گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا، ایف آئی اے ٹیم سرکاری گواہان کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، پراسیکیوٹرشاہ خاور نےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سرکاری گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کیے جا سکے، وکلا صفائی نے استدعا کی ضمانت اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں زیر سماعت ہیں، وکلا صفائی نےاستدعا کی کہ فیصلہ آنے تک گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ کیےجائیں، عدالت نےکہا ہائیکورات کا حکم امتناع نہ ہوا تو آئندہ سماعت پر گواہ ریکارڈ کریں گے۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔