چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کرے گا۔
پی ٹی آئی کا وفد چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں یحیٰی آفریدی سے ملاقات کرے گا جس میں نظام انصاف میں بہتری سے متعلق چیف جسٹس کو تجاویز دی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد بھی چیف جسٹس سے ملاقات کرچکا ہے۔