امریکا اور یوکرین کے تعلقات میں دراڑیں وسیع ہونے لگیں،ٹرمپ انتظامیہ نے عسکری امداد کے بدلے قیمتی معدنیات حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا۔
صدر ٹرمپ کےقومی سلامی کےمشیرمائک والٹز کا کہنا ہےکہ یوکرین کو معدنیات کےمسئلے پر امریکا کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا،کیف سے آنے والےبیانات صدر ٹرمپ کی توہین ہیں۔
امریکی ایلچی برائے یوکرین نے کیف میں صدر زیلنسکی سے ملاقات کی تاہم دونوں کی مشترکہ پریس کانفرنس وجہ بتائے بغیر منسوخ کردیا گیا۔