بانی پی ٹی آئی کو جب اقتدار سے آئینی و قانونی طریقے سے علیحدہ کیا گیا تو اس نے قوم کو بیوقوف بنانے کیلئے "ہم کوئی غلام ہیں" اور "ایبسلوٹلی ناٹ" کا بیانیہ مرتب کیا تاکہ عوام کی ہمدردی سمیٹی جا سکے مگر وقت نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی بذات خود ہی سب سے بڑا غلام ہے۔آج حالات یہ ہیں کہ کبھی امریکہ تو کبھی برطانیہ میں غیر ملکی لابنگ فرمز کا سہارا لے کر حکومت ،عدلیہ اور ریاستی اداروں کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے اپنے صیہونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے اور پاکستان کی معاشی ترقی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔
سب کو معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستانیوں کےلئے سب سے پہلے قومی سلامتی ہے اور اس کی ایک ریڈ لائن ہے جو بھی اس کو عبور کرنے کی کوشش کرے گا ،اس کو نتائج بھی بھگتنا پڑیں گے۔ یہ پی ٹی آئی ملک دشمن جماعت ایک بار پھر وطن عزیز کی عزت کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہے اورسازشیں کر رہی ہے۔ ان کی جانب سے غیر ملکی طاقتوں سے مدد طلب کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں ملوث کرنا چاہتے ہیں یہ ان کی مایوسی کی سب سے آخری حد ہے، انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ پاکستان کے باشعور عوام ملکی ترقی کیلئے، اس کی تحفظ کیلئے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اور ہر معاملے میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی بھی ملک دشمن ایجنڈے کو برداشت نہیں کرینگے۔
اس انتشاری جماعت کی جانب سے برطانیہ میں احتجاج ان کے پاکستان کو کمزور کرنے کی ایک اور شرمناک کوشش کو عیاں کرتا ہے کہ کس طرح انہوں نے پہلے 9مئی کو جناح ہاؤس کو جلایا اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی ، اب فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف احتجاج کرکے بین الاقوامی سطح پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ یہ عناصر سیاستدان نہیں ہیں بلکہ یہ پاکستان کے دشمن ہیں۔ ریاست ان کا احتساب کرے گی، چاہے وہ کہیں بھی چھپ جائیں! کوئی بھی محب وطن اس شرمناک اقدام کی حمایت نہیں کرے گا۔ عوام فوج کی اعلیٰ قیادت اور ہمارے بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔!
کیا یہ وہی جماعت نہیں جو ایک طرف فوجی قیادت کو خط لکھ کر معافیاں اور ریلیف مانگ رہی ہے تو دوسری طرف غیر ملکی فنڈنگ اور لابنگ کے ذریعے اپنے ریاستی اداروں کے خلاف بیرون ملک ہرزہ سرائی کررہی ہے ۔ اس انتشاری جماعت ،فتنتہ الخوارج اور بی ایل اے کا ایجنڈا ایک ہے، سب کا سہولت کار ایک ہے اور ان سب کا نشانہ پاک فوج ہے جو پاکستان کی مضبوطی اکائی ہے اور یہ جماعتیں اور تنظیمیں اسی اکائی کو نشانہ بنا کر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔
اگر دیکھا جائے تو یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ پی ٹی آئی کے ملک سے باہر بیٹھے بھگوڑے غیر ملکی بالخصوص صیہونی فنڈنگ کے سہارے چل رہے ہیں اور اس غیر ملکی فنڈنگ سے وہ ریاسی شخصیات کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی کی یہ کوششیں پاکستان کے اندر امن و سکون کو تباہ کرنے کی ایک اور مثال ہیں۔ ملک دشمن عناصر نے ہمیشہ سیاسی مفادات کے لیے عوامی جذبات کو بھڑکایا ہے، لیکن اب پاکستانی قوم باشعور ہو چکی ہے اور ایسی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ فوجی قیادت اور اداروں کے خلاف ان کی بڑھتی ہوئی زبان درازی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے، لیکن پاکستانی عوام کا عزم ان سازشوں کے سامنے مضبوط تر ہے۔ پاکستانی عوام، اپنے فوجی اداروں کے ساتھ، ہر دشمن کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہیں۔