وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے وزیراعظم نے شرکا کو سعودی ولی عہد کے خط کے بارے میں آگاہ کیا شہزادہ محمد بن سلمان نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے مؤخر ادائیگی کی بات کی تھی۔
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے مؤخر ادائیگی کا بتایا سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔
کابینہ اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں ای آفس کے استعمال پر بریفنگ دی گئی اس بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی تمام ڈویژنز میں ای آفس کا استعمال 98 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور 39 ڈویژنز میں ای آفس کا نفاذ 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے 176 اداروں میں ای آفس کا نفاذ مکمل ہو چکا ہے تمام وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کا نفاذ 20 مارچ تک 100 فیصد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
کابینہ نے یو این کنونشن برائے سمندری قانون کے تحت بین الاقوامی قانونی معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی اس معاہدے کے ذریعے پاکستان عالمی سطح پر اپنے سمندری حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائے گا کابینہ نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کے طور پر کامران جہانگیر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق میں اسلام آباد کے ممبر کی تعیناتی بھی زیر غور آئی ہےکابینہ نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو 6 نام بھیجنے کی منظوری دی۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر کابینہ نے چھان بین کے لیے کمیشن آف انکوائری تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی اس تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل سے انتخابات میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے شفافیت لانے کی کوشش کی جائے گی کابینہ نے ڈاکٹر شاہد اسلم مرزا کی بطور ایم ڈی کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی تعیناتی کی بھی منظوری دی، جس سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری کی امید ہے۔
کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 فروری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی،جس میں ملک کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات شامل ہیں۔