نیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں پاک فوج نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
قومی بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی اور واپڈا کی خواتین اورمردوں کی ٹیموں نےشرکت کی، 15 فروری کو ہونے والےخواتین کےفائنل میچ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے 15جبکہ واپڈا کی ٹیم نے 2 اسکور کیے۔
16 فروری کو ہونےوالےمردوں کےفائنل میچ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے 4 جبکہ واپڈا کی ٹیم کوئی اسکور نہ کرسکی،مجموعی طور پرچیمپئن شپ میں پاک فوج کے کھلاڑیوں نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےدونوں مقابلے جیت لیے۔
نیشنل بیس بال چیمپین شپ نےکھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانےکاموقع فراہم کیا اورقومی سطح پر ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے میں مدد کی۔