اعلیٰ عدلیہ میں ججز کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایات کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف زیر التوا شکایات پر غور کیا جائےگا۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی سمیت دیگر ججز کے خلاف شکایات سپریم جوڈیشل کونسل میں آئی تھیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران میں چیف جسٹس پاکستان کے علاوہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے 2 سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔