کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بچوں کو پولیو سمیت بارہ مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے بگ کیچ اپ مہم کا آغاز ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 12 روہ انسداد پولیو اور حفاظتی ٹیکے کے بگ کیچ اپ مہم کا آغاز کر دیا گیاہے ، مہم کے دوران 4 لاکھ سے زاہد بچوں کی یکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم میں 15 سو سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی جو محکمہ صحت کے مراکز اور گھر گھر جا کر بجوں کو حفاظتی ٹیکے اور پولیو کے قطرے پلانے کے لئے خدمات سر انجام دیں گی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ پولیو وائرس کا تدارک نہ کیا گیا تو بین الاقوامی سطح پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔