لاہور پولیس کے سٹرکچر میں اہم تبدیلی کردی گئی۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو نئے بننے والے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ضم کردیا گیا۔او سی یو کے نوے فیصد سٹاف کا بھی نئے ڈیپارٹمنٹ میں تبادلہ کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آرگنائزڈکرائم یونٹ کے تمام ڈی ایس پیزاور سٹاف کو بھی سی سی ڈی میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔ ڈی ایس پی میاں قدیر، ڈی ایس پی محمد علی بٹ،ڈی ایس پی راشد آمین بٹ ،ڈی ایس پی فاروق اصغر اعوان، ڈی ایس پی رضوان چیمہ سمیت تمام افسران نئے یونٹ سی سی ڈی یونٹ میں ٹرانسفر کیا گیا ہے ۔
آرگنائزڈکرائم یونٹ کے 90 فیصد انسپکٹر،سب انسپکٹر اوردیگرماتحت سٹاف بھی سی سی ڈی میں ضم کردیا گیا۔ آرگنائزڈکرائم یونٹ کے تین ایس پیز فرقان بلال، آفتاب پھلروان اور کرامت بخاری کی پوسٹنگ کا تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔ آئندہ چند روزتک ان افسران کی بھی نئے پوسٹنگ کی جائے گی۔
نیا یونٹ سی سی ڈی سی سی پی اولاہوربلال صدیق کیمانہ کے ماتحت نہیں ہوگا بلکہ آئی جی پنجاب کو رپورٹ کرے گا۔ کرائم کنٹرول یونٹ کے سربراہ ایڈیشنل سہیل ظفرچھٹہ ہیں۔ آرگنائزڈکرائم یونٹ کے تمام دفاتر بھی سی سی ڈی یونٹ کو دیدیئے گئے۔ پنجاب بھرمیں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر بنائے جائیں گے۔