چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا، آئی سی سی کی جانب سے جاری تمام اضافی ٹکٹس بھی ڈیڑھ گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے اضافی ٹکٹس ڈیڑھ گھنٹے میں فروخت ہوگئے، بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 500 درہم تھی جبکہ مہنگا ترین ٹکٹ 5 ہزار ڈرہم میں دستیاب تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اپنے لیے الاٹ وی آئی باکس میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے اس کے ٹکٹس فروخت کرکے رقم پی سی بی کو دینے کا اعلان کردیا ہے۔