چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا پاک بھارت مقابلہ تئیس 23 فروری کو ہوگا، بھارتی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی، بنگلا دیشی ٹیم کے بھی دبئی میں ڈیرے ہیں، بنگلہ دیش اور بھارت کا میچ 20 فروری کو ہوگا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے روہت شرما کی قیادت میں دبئی پہنچ گئی، بڑے ایونٹ کا بڑا پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔
شرما الیون وارم اپ میچز کھیلنے کے بجائے صرف ٹریننگ سیشن کرے گی۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بھی دبئی میں موجود ہے، جس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تیاریوں کا آغاز کردیا، پریکٹس سیشن میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ 20 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔