اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نےڈسکوزکےحصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی ہے۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت توانائی کی ڈسکوزکےحصص کی منتقلی کی سمری منظور کی گئی حصص کی منتقلی سےکسی قسم کےمالی اثرات مرتب نہ ہوں ڈسکوز کے حصص صدرِمملکت کےنام منتقل کرنےکی مشروط منظوری دیدی گئی ہےاور مختلف شعبوں کیلئے تکنیکی مالی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس کامقصد اہم منصوبوں کیلئےمالی معاونت فراہم کرنا ہے،وزارت خزانہ کے تحت 19.15 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہےیہ رقم سابقہ پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی 133 پی ایس ڈی پی اسکیموں پرخرچ ہوگی۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ یہ فنڈزاب متعلقہ وزارتوں،ڈویژنزاورصوبائی حکومتوں کومنتقل کئےجائیں گے،وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس کیلئے5.36 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جاسکیں اس میں سندھ کیلئے4.25 ارب روپے، خیبرپختونخوا کیلئے1.11ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ای سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نادراکیلئے 1.914 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی گئی ہےیہ فنڈزفاٹامیں بےگھرافراد کی بحالی کے منصوبے کے تحت خرچ ہوں گے خیبرپختونخوامیں 43 سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹرزکاانتظامی عمل مکمل کیاجائےگایہ فنڈزاقتصادی امورڈویژن نے جمع کرائے تھے،انہیں وزارت داخلہ کےتحت منتقل کیاگیااس سےحکومت پرکوئی اضافی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔
جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ وزارت قومی صحت خدمات کیلئے50 کروڑروپےجاری کرنےکی منظوری دی گئی ہےاس کامقصد جان بچانے والی ادویات اور ویکسین کی خریداری ہے،وزارت صحت کوایک مستقل مالیاتی حل تجویز کرنےکی ہدایت کی گئی صدر مملکت سیکریٹریٹ کے لیے 8 کروڑ 46 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیںاس کا مقصد پرانےسرکاری ٹرانسپورٹ کو تبدیل کرنا ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس رقم سے2منی بسیں اور3ہائی ایس وینزخریدی جائیں گی،ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پراجیکٹ کےقیام کیلئےتکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہےکاروباری قواعدوضوابط کو آسان بنانے،غیرضروری قوانین کےخاتمےمیں مددملےگی کاروبارکیلئےایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کیاجاسکےگا۔