سپریم کورٹ کے 7 نئے ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے نئے ججز سے حلف لے لیا۔
سپریم کورٹ کے سات نئے ججز کی تقریب حلف برداری تاریخ میں پہلی بار ججز بند کمرے کے بجائے کھلی جگہ حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں سپریم کورٹ کے 6 مستقل اور ایک عارضی جج شامل ہیں۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان، وکلا اور ججز کے اہلخانہ نے شرکت کیں۔
تقریب حلف برداری میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شریک ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر بھی موجود تھے۔
وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ججز میں جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس شکیل احمد، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا قائم مقام جج سپریم کورٹ کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔
آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی ایوان صدر میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب جمعرات کو نہیں ہوسکی ۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔ درخواست میں ججز کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔