انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 0.16 فیصد اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔
مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر 0.16 فیصد اضافے سے 279.43 روپے سے بڑھ کر 279.88 روپے پر پہنچ گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/s2qZyEjvOR#SBPExchangeRate pic.twitter.com/3jpzAeaRC5
— SBP (@StateBank_Pak) October 25, 2023
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ایک موقع پر امریکی کرنسی کی قیمت میں 57 پیسے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 282 روپے پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو گزشتہ روز یعنی پیر کو 276.83 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 19 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان میں 28 روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، اس دوران ڈالر کی قیمت 277 کی سطح سے نیچے چلی گئی تھی تاہم منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، بدھ سے اب تک اس کی قیمت میں 3.71 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔