دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی، ساتھ ہی ایف آئی اے کو انٹر پول فرانس سے رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو انٹر پول فرانس سے رابطے کی ہدایت کردی۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انٹرپول کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹس جاری کرنے کی درخواست دیدی۔
پی ٹی آئی رہنماء زلفی بخاری تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں اشتہاری ہیں، ان کیخلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔
واضح رہے کہ زلفی بخاری سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی رہے ہیں۔